31 مئی 2017 - 11:01
امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی نت نئی سازشوں میں مصروف: جمعیت علماء پاکستان

جمعیت علماء پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی نت نئی سازشوں میں مصروف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت علماء پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی نت نئی سازشوں میں مصروف ہے۔

جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے لاہور میں جے یو پی پنجاب کے صدر نوراحمد سیال کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس تنازع میں فریق بننے کے بجائے ایران اور سعودی عرب کی صلح کے لئے اپنا کردارا دا کرنا چاہئیے۔

شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی نت نئی سازشوں میں مصروف ہے اور اس قسم کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمانوں کے مابین اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲